Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اختتامی تقریب زونل ٹورنامنٹ 2021 اپر چترال

ٹورنامنٹ کے اختتامی میچز شروع ہونے سے قبل GHS لونکوہ سے شہید ہونے والے طالب علم فرحت حکیم کے روح کی ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔اس میں ضلع بھر سے اساتذہ اور طلباء شریک تھے ازاں بعد ولیبال کا فاینلGHS وریجون اور پامیر سکول اینڈ کالج کے مابین کھیلا گیااسے پامیر نے جیت کر چیمپین بنا پھر فٹ بال کا فاینل GHS بونی اور GHS کوشٹ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس میں GHS کوشٹ دو گول سکور کرکے ڈسٹرکٹ چیمپین بنا میچوں کے اختتام پر اختتامی تقریب منعقد کیاگیا صدارت کی کرسی پرنسپل GHS کوشٹ مقصد علی صاحب جبکہ مہمان خصوصی کی کرسی پر شرف الدین SDEO مستوج براجمان تھے اختتامی تقریب سے خطاب کرکے سیکریٹری زونل ٹورنامنٹ اپر چترال  صاحب الرحمن  پرنسپل GHS بونی نےتمام شرکاء اساتذہ اور انتظامی عہدیداروں کا ایونٹ کو کامیاب بنانے پر شکریہ آداکیااور تقریب سے ADO سپورٹس اپر چترال ذوالفقار علی شاہ نے بھی صحتمند ماحول کے لیے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی آخر میں ونر آپ اور رنر آپ ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کئے گئے تقریب سے صدرمحفل اور مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے انتظامی کمیٹی اور خصوصا GHS بونی کے پرنسپل اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رہے ڈسٹرکٹ چیمپین ٹیمز آگے ڈویژنل مقابلوں کے لے سوات جایئنگے

Related Articles

Back to top button