220

انٹرنیشنل ولنٹئرزڈے کے مناسبت سے ریسکیو1122 لوئر چترال کی طرف سے ٹریننگ سیشن

5 دسمبر انٹرنیشنل ولنٹئرز ڈے کے مناسبت سے ریسکیو1122 لوئر چترال کی ٹریننگ ونگ نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی زیرنگرانی میں آغا خان ہائی سیکنڈری سکول جونیئر کیمپس دلومچ لوئر چترال میں لوکل ولنٹئرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت فراہم کی، فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا مقصد لولکل ولنٹئرز کو ناگہانی حادثات یا ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا اور ایمرجنسی نمبر 1122 پر اطلاع دینا ہے، ولنٹئرز نے ٹریننگ سیشن میں دلچسپی کے ساتھ ساتھ عملاً مشقوں میں بھی حصہ لیا، ریسکیو1122 کی ٹریننگ ونگ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں لوئر چترال کے اندر مختلف سکولوں میں طلباء وطالبات کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ فراہم کر چکا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں