500

چترال پولیس نے چوری شدہ سامان ملزم کی نشاندہی پر چترال بازار میں مختلف دکانوں سے برامد کرلئے گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے ایک مقامی صحافی کے دکان کے اسٹور سے گزشتہ دنوں چوری شدہ سامان ریحان کوٹ گاؤں کی رہائشی ملزم عبدالقادر خان ولد محمد کریم خان کی نشاندہی پر چترال بازار میں مختلف دکانوں سے برامد کرلئے گئے جن میں دیسی اور امپورٹڈ کمبل ، چٹائی، دری اور بیڈ شیٹ شامل ہیں ۔ چترال تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سلطان بیگ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد کی موجودگی میں مقامی صحافیوں کو بتایاکہ ملزم نے دکان کے اوپر منزل میں واقع اسٹور سے تقریباً پانچ لاکھ روپے کی مالیت کا سامان چراکر چترال بازار کے مختلف مقامات پر دکانداروں کو فروخت کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جن میں ان کے ساتھ شریک کار ساتھیوں کی نشاندہی بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن دکانداروں سے برامدگی ہوئی ہے ، ان میں سبزی منڈی کے دکاندار صوبیدار (ریٹائرڈ) انوار لحسن، گولدور چوک کے قریب بائی پاس روڈ پر دکاندار قادر خان، شاہی بازار کے محمد ایوب اور کڑوپ رشت کے قریب بائی پاس روڈ پر رحمت عزیز شامل ہیں جن کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعہ 411کے تحت کیس درج کرکے ان کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کئے جائیں گے۔ اس کیس میں ایڈیشنل ایس ایچ او قاضی فیض محمد اور اے ایس آئی ناصر علی کی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی۔

1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں