Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جمعیت طلباء اسلام چترال حلقہ راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ تربیتی کنونشن و دستار فضیلت کانفرنس

روالپنڈی (پ ،ر )جمعیت طلباء اسلام چترال (رپورٹ ہفت روز نقیب ملت)حلقہ راولپنڈی اسلام آباد کے زیر اہتمام سالانہ تربیتی کنونشن و دستار فضیلت کانفرنس مدرسہ دارالقرآن الحسینیہ جامع مسجد حق چار رضی االلہ عنہ میں منعقد ہوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا محبوب الرحمن قریشی نے کہا کہ عوام الناس دین کے تمام شعبوں کو قبول کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن اسلامی سیاست کے اس اہم شعبے کو قبول کرنے کو تیار نہیں جمیعت علماء اسلام کے کارکنان پر لازم ہے کہ عوام الناس میں اس اہم شعبے کی اہمیت اجاگر کریں۔اسکے علاوہ مولانا الیاس تحصیل ناظم چترال نے خطاب کرتے ہوے کہا �آج ملا اور مسٹر کے درمیان تفریق لارڈ میکالے کے اس فرسودہ نظام تعلیم کی مرہون منت ہے آج ہم اسلام کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ جدید تعلیم (سائنس و ٹیکنالوجی )بھی مسلمانوں کی مرہون منت ہے لیکن یہود و نصاری نے اپنی سازش کے تحت ان جدیدعلوم کو بھی ہم سے چھین لیا اور ہمیں اپنا محتاج بنادیا اور انہوں نے اس بات پرزور دیاکہ طالب علم اپنے اندر دینی و دنیاوی علوم کی استعداد حاصل کرکے مسلمانوں کی ترقی کا سبب بنے۔اسکے علاوہ مفتی فیض الدین نے بھی اپنے خطاب میں طلباء پر زور دیا کہ وہ علم کو عملی جامہ پہنائیں اور اپنے اسلاف واکابر پر مکمل اعتماد اور اتباع کولازم پکڑیں اور اصلاحی تعلق کی ضرورت و اہمیت پربھی زور دیا اور فضلاء کرام کو مبارک باد بھی پیش کی۔اسکے علاوہ ضلع چترال کے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ، امیرجے یو آئی ضلع چترال قاری عبدالرحمن قریشی سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد ،مولانا قاسم ، مولانا محمد یوسف تحصیل ناظم چترال (۲)نے بھی خطاب کیا اور صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے جمعیت طلباء اسلام کے صدرنذیر الدین نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فضلاء کو بھی مبارک باد پیش کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button