آفاق کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹاون ہال لوئرچترال میں پرائیویٹ سکولوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے "ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ”2024۔25 کاانعقاد

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی ( آفاق ) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ٹاون ہال لوئرچترال میں پرائیویٹ سکولوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے "ٹیچر آف دی ائیر ایوارڈ”2024۔25 کاانعقادکیاگیا۔ جس میں اپراورلوئرچترال کے 66 پرائیویٹ سکولوں کے 78سے زائد مردو خواتین اساتذہ کوتعریفی شیلڈسے نوازاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال ریوینو ضیاء الرحمن ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرلوئرچترال محمودغزنوی،پرنسپل گرلزڈگری کالج چترال مسرت جبین،ریٹائرڈ استاد ضیاء اللہ ،امیرجماعت اسلامی لوئرچترال وجہہ الدین صدرتجاریونین لوئرچترال چرویلونورمحمدخان اوردوسروں نے کہاکہ بچے مستقبل کےسرمایہ ہیں،ان کو ملازم بنانے کیلئے نہیں ایک اچھا انسان بننے کیلئے پڑھائیں ۔ اور معیاری تعلیم فراہم کریں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ۔ معیاری تعلیم کی فراہمی میں آفاق کا بہت بڑا کردار ہے ۔ بچوں کے شاندار مستقبل کیلئے والدین سے زیادہ اساتذہ کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے ۔ اور یہ امر قابل تعریف ہے کہ آفاق معیاری تعلیم کی فراہمی اور بچوں کے نقسیات کو سمجھنے اور ان کو ملک کیلئے ایک کارآمد شہری بنانے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ پاکستان اور چترال کے بچے بہت باصلاحیت ہیں ۔ صرف ان کومعیاری تعلیم اور بہتر رہنمائی کی ضرورت ہے ۔تقریب کی نظامت کے فرائض عالمگیربخاری انجام دے رہے تھے۔
سنئیر ائریا منیجر آفاق ذوالفقار علی خان نےتقریب میں شرکت پر مہمانوں اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا کہ آفاق چترال میں معیاری تعلیم کی فراہمی ، نصاب سازی اور بچوں کی ہم نصابی سرگرمیوں کو ابھارنے کیلئے مختلف پروگرامات کاانعقاد کرتی ہے ۔جس میں سکولوں کو اچھی تعلیمی کارکردگی پر ایوارڈ دینے ، کوئز مقابلے ، اورکئی دیگر پروگرام شامل ہیں۔
ریجنل ہیڈ آفاق ملاکنڈ ڈویژن صاحبزادہ ماجد علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد کا پیشہ پیغمبرانہ پیشہ ہے دنیا میں جتنے بھی معاشی و معاشرتی انقلاب آئے۔اْن سب کے پیچھے استاد کی سوچ کا رفرما تھی۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے وطن عزیز کا ہر بچہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں جدید علوم سے روشناس ہو سکے اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا م مئوثر کردار ادا کر سکے۔ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے،ذہنی افق کووسعت دینے ، اُن کی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے اور علمی استعداد میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جملہ سٹاف کی محنت اورکاوشوں کوسلام پیش کیے ۔آفاق تعلیم کے میدان میں اپناکرداراداکرتارہے گا۔تقریب میں مختلف سکولوں میں نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے میل وفیمل اساتذہ سمیت 80سے زائد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات کوتعریفی شیلڈز سے نوازاگیا