541

کستان پیپلزپارٹی ہمیشہ لوگوں کے معیار زندگی کوبہتر بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کر رہی ہے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے گذشتہ روزپرسان میں مڈل سکول کوہائی کادرجہ دے کرایک کروڑ 41لاکھ روپے کام کاافتتاح کرکے سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع ایک پرائمری سکول اورپرسان روڈ کے لئے 50لاکھ روپے کابھی اعلان کیا۔علاقے کے مکینوں نے پرسان میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے پر خوشیوں کااظہار کیا ۔دس گھرانوں نے اپنے خاندان سمیت پی ٹی آئی اورآل مسلم لیگ کوچھوڑ کرپاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی۔علاقے کے عوام نے شاندارطریقے سے ایم پی اے سیلم کااستقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے کہاہے کہ حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو اپنی تعلیم پرسکون ماحول میں جاری رکھنے کے لیے تمام بنیادی ضروریات فراہم کر رہی ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی ضروریات اور جدید سہولیات کی فراہمی کا مقصد معاشرے میں ایسے افراد پیدا کرنا ہے جو مستقبل میں وطن عزیز کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید طرز تعمیر سے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات میں احساس کمتری ختم ہو گا کیوں کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں چمک دھمک دیکھ کر لوگ اپنے بچوں کو پرائیویٹ اداروں میں داخل کروانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت میں جتنی جدید تعلیمی سہولیات سرکاری تعلیمی اداروں میں فراہم کی جا رہی ہیں اس کا عشر عشیر بھی پرائیویٹ اداروں میں نہیں ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ لوگوں کے معیار زندگی کوبہتر بنانے اور تعلیم کے فروغ کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کر رہی ہے۔ آخر میں ایم پی اے سلیم خان نے شہدا پرسان کے گھر جاکر لوحقی سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔

2

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں