Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے سکولوں کے سربراہان اورٹیچرز کو انعامات دئے جائیں گے ۔اُسامہ احمد وڑائچ

چترال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا ہے کہ فرائض منصبی سے غفلت برتنے والے اور غیر حاضر اساتذہ کے کسی رو رعایت کے بجائے انہیں سخت ترین سزا دے کر سامان عبرت بنائیں تاکہ قوم کے نونہالوں کا وقت ضائع نہ ہو اور صوبے میں نافذ ایجوکیشن ایمرجنسی تقاضا بھی پورا ہو۔ ہفتے کے روز گورنمنٹ ہائی سکول چمرکن میں داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو ان کا جائز مقام دینے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور محکمے کے اندر سزا اور جزا دونوں ساتھ ساتھ چلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے سکولوں کے سربراہان اورٹیچرز کو انعامات دئے جائیں گے ۔ انہوں اساتذہ پر زور دیا کہ قوم کی پُرخلوص خدمت کریں۔انہوں نے غفلت برتنے والے اساتذہ سے کسی قسم کی نرمی کو ناممکن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اساتذہ کا مقام بلندیوں کی حدتک پہنچائیں گے۔اس موقع پر ڈی ای او چترال حنیف اللہ نے کہاکہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی اورہنگامی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں تاکہ وہ مطمئن ہوکر اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعے کے طول وغرض میں ’’گھر آیا استاد‘‘کے نام پر شروع کی جانے والی داخلہ مہم کو نہایت زور وشور سے جاری ہے تاکہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہ جائے۔ اس موقع پر ڈی۔ سی چترال نے ایک طالب علم کا نام داخل خارج رجسٹر میں درج کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور انہیں مفت کتب بھی فراہم کی۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق محمود نے سکول کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ پی ٹی سی فنڈ سے اضافی کمروں کا افتتاح بھی ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button