408

موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا بنیادی حق چھین لیا ہے/صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش

پیپلزپارٹی کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی سکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تبدیلی سرکار کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان عوام کے دل کی آواز ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام سے جینے کا بنیادی حق چھین لیا ہے اس لئے اس کا خاتمہ ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً چار سال ہونے کو آئے ہے عوام کو مسلسل آسانیوں اور ترقی کی جھوٹی تسلیوں سے بہلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ اسکے برعکس عوام مہنگائی اور مسائل کی دلدل میں دھنس گئے ہیں۔ پاکستان سمیت گلگت بلتستان کے عوام اب اس ظالم اور جابر حکمرانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے عوامی خواہشات کے عین مطابق فروری کے آخر میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کو کمر توڑ مہنگائی سے نجات دلا کر نئے انتخابات کروانے جائیں تاکہ حقیقی جمہوریت کے ذریعے عوامی حکومت قائم کی جاسکے۔ پاکستان کے عوامی مسائل کا حل صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے پیپلزپارٹی نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک مشکلات کا شکار تھا تاہم اسکے باوجود پیپلزپارٹی نے عوام کو روزگار فراہم کیا اور ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ انشائ  اللہ ایک بار پھر پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مینڈیٹ سے اپنی حکومت قائم کرے گی اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی اور انشاللہ گلگت بلتستان کی عوام بھی ان نااہلی نالائق حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف بد ترین مہنگائی? بیروزگاری بدعنوانی اور بے حسی کے خلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوے ان کے شانہ بشانہ قدم سے قدم ملا کر  اس ظالم نظام حکومت کو گرانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں