450

 دروش، ارندو ، ارندو گول ، کیسو  ،مروئے اوردوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراداپنے خاندان اورساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے صدر  انجینئر فضل ربی جان  کی قیادت میں روزگار کے سلسلے میں ٹیکسلا میں موجود چترالی کمیونٹی کی طرف سے ایک شاندار اور پروقار شمولیتی پروگرام ٹیکسلا ہائیڈرولنک میں منعقد ہوا ۔ جس میں چترال کے مختلف علاقوں خاص کر دروش، ارندو ، ارندو گول ، کیسو  ،مروئے اوردوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے انور خان ماشوانی، عبداللہ مشوانی، ندیم خان، شاہ ولی خان ،محمد دین ،مقتول خان، سلطان محمد ،ظاہر شاہ ،یوسف خان ،دمیم خان ،بخت ،منیر، گل شیر خان، نورک صادیق، سعید اللہ، عظیم خان ،نصیب خان، گل احمد جان ،ضیاء خان، فضل محمد ،عبدالکریم، قاری شہاب الدین ،ندیم خان ،فضل محمد، شیر بہادر ،طاہر خان ،اسلام الدین نے پی ٹی آئی، جماعت اسلامی ،جے یو آئی سے مستعفیٰ ہوکر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی۔ اور پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے صدر حاجی غازی خان ورداگ  کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے  ہمارے حوصلہ افزائی کرکے ہمیں پی پی پی آنے کی دعوت دی پاکستان پیپلزپارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے  جس کا منشور اور پروگرام صرف اور صرف غریب عوام کے لئے ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے صدر انجینئر فضل ربی جان  نے  پی پی پی میں شمولیت پرمبارک باددیتے ہوئے ہارپہنایا۔ا س موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔انہوں نے تحصیل دروش کے صدر حاجی غازی خان  ورداک کی کوششوں اور  خدمات کو سراہتے ہوئے چترالی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر وقت ہر جگہ ان کے شانہ بشانہ ہے ۔ انجینئرفضل ربی جان نے کہا میرے گھر کے دروازے ورکرز کے کھولے ہیں اور جہا ں جہاں میرے پارٹی کے ورکرز کو میری ضرورت ہوگی میں آپ کے ساتھ رہونگا پارٹی صدرات بھٹو خاندان اور ورکرز کی امانت ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا بلکہ پارٹی ورکرز کی عزت نفس بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔وہ دن دور نہیں کہ پیپلز پارٹی چترال  کی بڑی پارٹی بن کر ابھریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں