498

صوبائی اسمبلی میں چترال کے مسائل کے حوالے سے بھرپورآوازاُٹھائی ہے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال (ڈیلی چترال نیوز)اوغوتی گرم چشمہ میں واٹرسپلائی کے افتتاح کے موقع پرایک پُرہجوم پروگرام منعقدہوئی جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان تھے نے پائپ لائن کی نلکہ کھول کرافتتاح کیا ۔پروگرام میں چیئرمین پیپلزپارٹی نادرشاہ،ایکس چیئرمین شیرین خان،چیئرمین وی سی حامدخان،نیت علی،عمری خان،میرشاہ اوردیگرمقریرین نے ایم پی اے سلیم خان اورپاکستان پیپلزپارٹی کی خدما ت کوسراہتے ہوئے کہاکہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو،شہیدبے نظیربھٹوکے مشن کے مطابق سلیم خان چترال میں ترقیائی کاموں کی جال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے۔اس موقع پر صوبائی اسمبلی چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے خطاب میں کہا میری کوشش ہے کہ چترال میں جہان بھی پینے کے پانی کے حوالے سے لوگوں کومشکلات درپیش ہیں وہ مسائل حل کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال نمائندے کی حیثیت سے میں نے صوبائی اسمبلی میں چترال کے مسائل کے حوالے سے بھرپورآوازاُٹھائی ہے۔چترال کے دیگرمیں مسائل بھی میرٹ کے مطابق حل کیاجائے گا۔

13062322_1567566690201235_6419256688048348677_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں