555

ساؤتھ ایشیاء پاک پارٹنرشپ کے آوازفورم کے زیراہتمام ضلعی سطح پرڈائیلاگ منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) ساؤتھ ایشیاء پاک پارٹنرشپ کے آواز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی سطح پر ڈائیلاگ میں سوشل سروسز کی بہتر انداز میں فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سول سوسائٹی کے ارکان اورمختلف سرکاری اداروں کے ذمہ دار اداروں کے درمیاں خلیج کو کم کرنے اور انہیں پلیٹ فارم پر لانے کو علاقے کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت کا ذریعہ قرار دیا گیا جس سے عوام میں اپنے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگہی حاصل ہوتی ہے۔ بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ سوشل ڈائیلاگ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ، ایجوکیشن ،ہیلتھ ، نادرا سمیت دوسرے اداروں کے افسران نے اپنے اپنے اداروں میں دئیے فراہم کئے جانے والے سروسز کی مقدار اور معیار کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دئیے۔ اس موقع پر ساؤتھ ایشیاء پاک پارٹنرشپ کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد اسماعیل نے کہاکہ معاشرے کے محروم اور نظراندازشدہ طبقے کی آوازکو ایوان اقتدار تک پہنچانا ، علاقے میں امن ومعاشرتی ہم آہنگی کے لئے کوشان ہونا اور سوشل سروسز کی فراہمی میں بہتری کے خاطر کام کرنے کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے یہ ادارہ مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل ڈائیلاگ کے ذریعے عوام اور سوشل سروسز فراہم کرنے والے سرکاری محکمہ جات اور اداروں کے درمیان اعتماد سازی کے فقدان کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے کیونکہ مسائل اس وقت جنم لیتے ہیں جب درمیان میں مذاکرات کا کوئی راستہ موجود نہ ہو۔ اس موقع پر ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کی طرف سے اے ڈی ای او شکیہ انجم ،ٹی۔ ایم۔ اے کی طرف سے تحصیل افسر (ٹیکسیشن) شفیق احمد ،نادرا کی طرف سے ایڈمن افیسر احسان اللہ اور دوسروں نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی اور کام کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ حاضریں نے شہر میں میونسپل سروسز اور خصوصاً صفائی کے فقدان کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کی جبکہ ایجوکیشن میں معیاری تعلیم کی فراہمی پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تمام کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن اور این جی او ز اور حکومتی اداروں کو ایک پیج پر لانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ ان کی کوششوں اورجدوجہد کا جہت ایک ہو ۔ چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین ، آواز ڈسٹرکٹ فورم کے صدر قاضی سجاد،ڈسٹرکٹ پروگرام افیسر روبینہ بیگم نے خطاب کرتے ہوئے فورم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس فورم کے ذریعے معاشرے کے تما م ذمہ دار طبقوں کو مختلف مسائل پر رائے قائم کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ آواز فورم کے ممبر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، محکم الدین محکم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

21

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں