229

سپورٹس سرگرمیاں بڑھانے سے منشیات کے خاتمے اور دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے،سرتاج احمد

پشاور/ خیبرپختونخوا میں فٹ سال کھیل کے فروغ کے لئے برازیل فٹ سال کوچز روبیانی برنداو،سیلسولوئزمارکز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر طارق محمود اور جنرل سیکرٹری مبشرسنجانی کے ہمراہ فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا کا دورہ کیا ۔ برازیل فٹ سال کوچر روبیانی برنداو اور سیلسولوئز مارکزنے کہاکہ صوبے میں فٹ سال کھیل کے لئے بے پنا مواقع موجود ہیں اور صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہیںجس کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ بین القوامی فٹ سال مقابلوں میں اپنا لوہامنواکر صوبے اور ملک کا نام روشن کرینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پڑوسی ملک ایران فٹ سال کھیل میں ٹاپ تھری ممالک میں شامل ہوگیا اور پاکستان کے نوجوانوں میں فٹ سال کھیل کےلئے بے پنا ٹیلنٹ موجود ہیں جس کی سرپرستی اور تربیت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے برازیل فٹ سال ایسوسی ایشن کی طرف سے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان اور سینئرصحافی امجد عزیز ملک نے فٹ سال برازیلی کوچز کو خوش آمدید کرتے ہوئے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ سرتاج احمدخان نے کہاکہ ملک میں سپورٹس سرگرمیاں بڑھنے سے دہشت گردی اور منشیات کا خاتمہ ممکن ہے جس کو حکومت کے ساتھ اداروں کی سرپرستی ضرورت ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں فٹ سال کھیل کے فروغ کے لئے مشترکہ جدوجہد پر زود یتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی اور فٹ سال فیڈریشن مل کر خیبرپختونخوا کے نواجونوں کی تربیت برازیل فٹ سال کوچز سے کراینگے تاکہ پشاور سمیت صوبے بھر سے فٹ سال کے اچھے کھلاڑی ابھرسکے۔ انہوں نے فیڈریشن لیول پرکھیلوں کے فروغ کے لئے سپورٹس سٹینڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر طارق محمود اور جنرل سیکرٹری مبشرسنجانی کہاکہ حکومت کی کمزور سپورٹس پالیسی کی وجہ سے رواں سال بھی 440ملین روپے سپورٹس فنڈ میں لپیس ہوچکے تھے اور کرکٹ کی طرح فٹ سال کھیل کی بھی فرنچائز ہونا چاہئے لیکن اس سے پہلے نوجوانوں کوفٹ سال کھیل کی طرف راغب کرنے کے لئے تربیت کی اشد ضرورت ہے اور فیڈریشن آف پاکستان کے ساتھ ملکرفٹ سال کھیل کے فروغ کے لئے نوجوانوں کو تربیت کراینگے۔ انہوں نے کہاکہ دینی مدارس اور منیارٹی کے لئے فٹ سال کھیل کے بڑے ایونٹ منعقد کرنے کا ارادہ ہے کیونکہ فٹ سال کھیل کا انعقاد ایک کمرے میں بھی ممکن ہیں۔ اس موقع سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف، رکن قومی اسمبلی جیمس اقبال ، مہمند چیمبرصدر سجادعلی اور پشاور فٹ سال کھیل کے ملک ہدایت الحق، ارشد خان کے علاوہ فٹ سال کھیل میں دلچسپی لینے والے نوجوان بھی کثیر تعداد میں شرکت کرکے برازیل فٹ سال کوچز سے تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں