ضلع چترال کے ملازمین کے فائرووڈ الاؤنس کی بحالی پر وزیراعلی محمود خان سیکرٹری فینانس اکرام اللّٰہ خان، اسپیشل سیکریٹری فینانس محمد سفیر اور ڈپٹی سیکرٹری فینانس ڈاکٹر نعمان کا شکریہ ادا کیا۔

آل گورنمنٹ ایملائیز گرینڈ الائنس ضلع چترال لوئر کے جنرل سیکرٹری ضیاءالرحمان نے اپنے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال کے ملازمین کے فائرووڈ الاؤنس کی بحالی پر وزیراعلی KPK محمود خان سیکرٹری فینانس اکرام اللّٰہ خان، اسپیشل سیکریٹری فینانس محمد سفیر اور ڈپٹی سیکرٹری فینانس ڈاکٹر نعمان کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ یادرہے کہ 29 نومبر 2021 کو صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن خاص طور پر چترال کے ملازمین کے دونوں الاؤنسز ‘فائر ووڈ الاؤنس اور فائر ووڈ چارجز’ کو ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ جس کے خلاف ضلع چترال لوئر اور اپر کے ملازمین نے پشاور۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر مطالبہ کیا تھا کہ دونوں الاؤنسز کو بحال کیا جائے۔ اس سلسلے میں سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے حکومت اور ملازمین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے فائر ووڈ الاؤنس کو مکمل طور پر اپنی سابقہ حیثیت میں بحال کروایا اور ویدر الاؤنس میں بھی اضافہ کروایا۔ تاہم چترال کے شدید موسمی حالات کے پیش نظر ویدر الاؤنس میں یہ اضافہ ناکافی ہے۔ اس رقم سے چترال جیسے یخ بستہ علاقے میں دفتری امور سر انجام دینا تقریبا ناممکن ہے۔
اگیگا چترال لوئر توقع رکھتی ہے کہPTI کی صوبائی حکومت چترال کے جغرافیائی اور موسمی حالات کے تناظر میں موجودہ رقم پر نظر ثانی کرکے اس میں خاطر خواہ اضافہ کر کے ضلع چترال کے ہزاروں ملازمین کے دل جیت لےگی۔






