تازہ ترین
دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہوکر شہید ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے اہل خانہ کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے
لیڈی ہیلتھ ورکر ڈی ایچ او اپر چترال شیشہ بی بی مرحومہ جوکہ کل پولیو ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں نے صحت کی خرابی کے باوجود اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے نبھائی، پولیو وائرس کے خلاف جہاد میں شامل تھی شکوہ شکایت کے بغیر ڈیوٹی جاری رکھتے ہوئے شہید ہوگئے۔۔ اس کی نوکری ختم ہونے میں تقریبا ایک سال رہ گیا تھا ، اپ شمس الرحمان سکنہ آوی (خورانڈوک ) کی اہلیہ تھی ۔آپ کے پانچ بچیاں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے گزارش ہے کہ دکھ کے اس گھڑی میں غمزدہ خانداں کو اکیلے نہ چھوڑیا جائے اور اس فیملی کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے۔۔۔
ہم بذریعہ میڈیا ہیلتھ ڈپارمنٹ ، منسٹر ہیلتھ ،سیکٹری ہیلتھ ،ڈیچ ایچ او اپر اور تمام متعلقہ حکام سے گزارش کرتے ھے اس سلسلے میں کام کریں



