تین سالوں سے اسلاموفوبیا پر کام کررہے ہیں کل سے ساری مسلم ممالک مجھے مبارک باد دے رہے ہیں/وزیر اعظم عمران خان

سوات بیورو رپورٹ، وزیر اعظم عمران خان نے سوات سیدو شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین تین بار وزیر اعظم بنے والے کیا یہ کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے اسلاموفوبیا پر کبھی بات کی ہے۔ ہم گزشتہ تین سالوں سے اسلاموفوبیا پر کام کررہے ہیں کل سے ساری مسلم ممالک مجھے مبارک باد دے رہے ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے پی کے کے محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ٹیکسوں کے پیسے سب سے زیادہ اکھٹے کیے جس سے ہم نے دس روپے دیزل اور پانچ روپے بجلی کی قیمت میں کمی کردی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف، زرداری اور فضل رحمان کہتے ہیں کہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے شرم آنی چاہیے ان کو میں علمائے کرام کا دل سے احترام کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کے آگے نہیں جوکتا ہم چوروں اور ڈاکووں کے خلاف نکلے ہیں چوری کی پیسوں سے سیاست دانوں کو خریدا جا رہا ہے 20-20 کروڑ سے ضمیر خریدے جا رہے ہیں سب چور ایک طرف ہوگئے ہیں ایک ہی گیند پر ساری وکٹیں گرادونگا تین چوہے نکلے ہیں شکار کے لیے میں ان تین چوہوں کا شکار کرکے دیکھاونگا ان چوروں کی اربوں روپے باہر ممالک میں پڑھے ہیں ان کو پتہ اگر عمران خان کی حکومت رہی تو ہمیں پھر جیلوں میں ڈالا جائے گا 27 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کی سمندر کو دعوت دی ہے اسلام آباد پہنچ کے دینا کو بتائیں کہ ہم سچ کہ ساتھ کھڑے ہیں آنے والے دن پاکستان کی تاریخ کے فیصلہ کن دن ہونگے سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں رکھے گئے ہیں جس سے ساست دانوں کو خریدا جا رہا ہے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کارکن پارٹی ٹکٹ پر کھڑے ہوئے والے کو اووٹ دے ان چوروں کی حکومت میں پاکستان پر چار سو ڈورن حملے ہوئے جس میں ہماری بے گناہ لوگ شہید ہوئے ہماری حکومت میں ایک ڈورن اٹیک نہیں ہوا جس نے بھی پاکستان کو میلی آنکھوں سے دیکھنے کی کوشش کی ھم نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی چوری کا پیسہ باہر ممالک میں پڑھا ہو اور پیسوں کی پھجاری ہو وہ کیا ان کے بولے گا۔