تازہ ترین
خدیجہ بی بی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ سابق ایم پی اے سردار حس

خدیجہ بی بی پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اس بہیمانہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے اپر چترال سردار حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چترال کے لوگوں نے خواتین کو ہمیشہ عزت دی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی بالخصوص خواتین کے حقوق کا علمبردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدیجہ بی بی پر حملہ چترالی اقدار پر حملہ ہے ہم اس بزدلانہ واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔۔۔



