250

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کےپرنسپل پروفیسر ایوب زرین چونتیس سال مدت ملازمت سے سبکدوش

چترال/ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دینے والا پروفیسر ایوب زرین چونتیس سال تک ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بطور لیکچرار ، اسسٹنٹ پروفیسر ، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر وابستہ رہنے کے بعد مدت ملازمت سے سبکدوش ہو گئے. پرنسپل ایوب زرین نے1988 میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہونے کے بعد بطور لیکچرر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور خیبرپختونخوا کے مختلف کالجوں میں مختلف عہدوں پرتعینات رہنے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے بطور پرنسپل ریٹائرڈ ہو گئے۔ کالج ہذا سے رخصتی کے دن ان کے اعزاز میں ایک سادہ و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج میں موجود پروفیسرز،لیکچراز،کالج اسٹاف اور طلبہ نے بھی شرکت کیں۔ تقریب میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد مستقبل کےلئے نیک دعاؤں کے ساتھ انہیں کالج سے رخصت کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں