281

غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے  لوئرچترال  کے ہرویلچ کونسل سطح پرانتخابی فہرستیں ڈسپلے  سینٹرقائم کردئیے ہیں ، ووٹرزاپنے اوراپنے  اہل خانہ کے ناموں کے اندراج کرسکتے ہیں/فلک ناز

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرلوئرچترال فلک ناز نے ایک اخباری بیان میں عوام الناس  کومطلع کیاہے کہ  ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی ہدایت پرعام انتخابات کے لئے ملک بھرمیں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کے لئے  لوئرچترال  کے ہرویلچ کونسل سطح پرانتخابی فہرستیں ڈسپلے  سینٹرقائم کردئیے ہیں یہ ڈسپلے سنیٹر21مئی 2022سے لے کر19جون 2022تک کھلے رہیں گےاورہرڈسپلے سنیٹرمیں ایک انچارج  قائم کیاگیا ۔جس میں غیرحتمی انتخابی فہرستیں عوام الناس کے معائنہ کےلئے رکھی گئی ہیں۔اس دوران ووٹرزاپنے اوراپنے  اہل خانہ کے ناموں کے اندراج اورکوائف کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں ۔ ۔اگرکسی اہل فردکاووٹ درج نہیں ہے تووہ شناختی کارڈ کے مستقل یاعارضی پتہ کے مطابق اپناووٹ درج کرواسکتاہے ۔نیزکسی غیرمتعلقہ /فوت شدہ ووٹرکے ووٹ  کااخراج اورشناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی بھی کروائی جاسکتی ہے۔انہوں کے کہاکہ سرکاری ملازمین اوران کے اہل خانہ عارضی پتہ پراپنے ووٹ کااندراج ومنتقلی کرواسکتے ہیں ۔ملک بھرمیں کل  20159ڈسپلے سینٹرزتعلیمی اداروں اورسرکاری عمارتوں میں قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فارم ڈسپلے سنیٹرزکے علاوہ ڈسٹرکٹ  الیکشن کمشنروں،اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتراورالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ccp.gov.pk پربھی موجودہیں ۔ووٹ کے اندراج کے لئے بھی فارم 15کوائف کی درستگی کےلئے فارم 17جبکہ ووٹ کے ٹرانسفرکے لئے بھی فارم 15پرکیاجائے گا۔یادرہے کہ کوئی بھی ووٹراپنے انتخابی علاقے کی انتخابی فہرستوں میں موجودکسی بھی غیرمتعلقہ ووٹرکے خلاف فارم 16پرکرکے اعتراض جمع کراسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں