Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اپر چترال پولیس کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر اندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم عظیم اللہ ولدمحمدنسیم سکنہ موردیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا

چترال (بیورورپورٹ) اپر چترال پولیس کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر اندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم عظیم اللہ ولدمحمدنسیم سکنہ موردیر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موڑکھو کی حدودمیں واقع گاؤں موردیر میں نورزمان کے گھر میں نامعلوم ملزم رات کے آخری حصے میں داخل ہوکر اسلحہ اتشین سے فائر کرکے اس کے جوانسال بیٹے مسمی حیدر علی کوقتل کردیاتھا۔، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زولفقار علی تنولی صاحب نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیم زیرنگرانی عبدالمظفرشاہ SDPO موڑکھو سرکل مولکہو تشکیل دیا تھا۔ خصوصی ٹیم نے تمام دستیاب وسایل بروئے کار لاتے ہوئے جدیدخطوط پر تفتیش کرتے ہوئے قاتل مسمی عظیم اللہ ولد محمدنسیم سکنہ موریر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ابتدئی تفتیش کے دوران ملزم نے جائے وقوعہ کی نشاندہی کی اور اعتراف جرم بھی کرلیا۔علاقے کے عوام پولیس کو کامیاب اور بروقت کاروئی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button