508

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان  تہہ دل  شکرگزارہیں کہ چترا ل کے دونوں اضلاع کے لئے بہت سارے فنڈجاری کرکے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی  کاموں کاجال بچھایاہے/رحمت غازی خان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف  اپرچترال کے سینئررہنماوکواڈینٹررحمت غازی خان نے ایک اخباری بیان  میں کہاہے کہ ہم اہلیاں اپر لوئرچترال   اورپارٹی ورکرز صوبائی حکومت خیبرپختونخوا اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان  تہہ دل  شکرگزارہیں کہ چترا ل کے دونوں اضلاع کے لئے بہت سارے فنڈجاری کرکے ان علاقوں میں ترقیاتی  کاموں کاجال بچھایاہے ۔اپنے نمائندہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برائے اقلیتی اموروزیرزادہ    کواپرچترال اورلوئرچترال کےعوامی مسائل سننے اورعلاقے کی تفصیلی دورے کے لئے بھیجاگیاجس پرانہوں نے پارٹی ورکروں کے ہمراہ اپراورلوئرچترال کاتفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  کی طرف سے جاری کردہ فنڈکے ترقیاتی 80فی صدمنصوبوں کاٹینڈرہوچکاہے مگرافسوس اورحیرت کی بات ہے کہ محکمہ سی اینڈڈبلیو،پبلک ہیلتھ ،ایریگیشن ،آرڈی ڈی ،اورٹی ایم ایز اب تک جتنے پراجیکٹز کی ٹینڈرہوچکاہے اوروارک آرڈربھی جاری کرنے کے باوجودکام شروع نہیں کیاگیاہے  جس کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز کی ریلیز کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ اس لیے متعلقہ محکموں کے سربراہاں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے لئے  جاری کردہ  منصوبوں پرفوری کام شروع کروایاجائے ۔جن علاقوں میں حفاظتی بندکاکام ہے اُن پرفوری کام شروع کرنے کی ضرورت ہے اگلے چنددنوں میں  گرمیوں کی  وجہ سے دریاکی بہاؤ میں اضافہ ہونے کی باعث تمام کام متاثرہونے کاخطرہ ہے جس کے لئے بروقت حکمت عملی کرکے ٹھیکہ داربرادری کوپابندکیاجائے۔متعلقہ اداروں اورٹھیکہ دار برادری کی غفلت سے ہماری حکومت بدنام ہوتی ہے  ا س لئے تمام محکموں سے  مطالبہ کرتے ہیں   ان  تمام ترقیاتی  منصوبوں میں تعمیراورکوالٹی میں کڑی نظررکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے چترال کی محرومیوں اورپسماندگی  کودورکرنے کےلئے کروڑوں روپے کافنڈجاری کیاہے تاکہ ترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا اور  عوام کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں