281

خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلجر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے

خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلجر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ھو گیا ھے اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ھوٹیل میں اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر محنت ٹقافت انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر ا علی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر وزیر زاداہ عبدل لطیف،قشقار ٹورازم کمپنی کے محمد علی مجاہد، النور کمپنی کے ڈاکٹر عائشہ سینیر صحافی ذوالفقار علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ صوب ٹورازم کے لئے ایک حب بے اور ٹورازم ھی اس ملک کا مستقبل ھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ٹورازم کے لئے ریسورس سے نوازا ہے اور ھم ان وسائل کو صحیح خطوط پر استوار کریں تو ھمارا ملک سیاحت کے لئے جنت بن جائے گا ۔ انہوں نے دونوں کمپنیز کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک عنقریب چترال اپر میں کلجر ٹورازم تقریب منعقد کی جائےگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں