چترال کی تاریخ میں پہلی بار شہداء پولیس کی یاد میں ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ اور فٹ بال ایسوسیشن کے زیر اہتمام انڈر 16 فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب گورنمنٹ سنٹنیل ہائی سکول چترال کے گ راؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان صاحبہ تھی ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان اور دیگر افسران موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کی گئی ۔ مہمان خصوصی کھلاڑیوں اور انتظامیہ سے ملاقات کر کے شہداء پولیس کے یاد میں ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
