493

دروش سینکڑوں متاثرین زلزلہ کے نمائندگان کا ڈی سی چترال سے ملاقات۔مذاکرات کامیاب ،دھرنا ختم کرنے کا اعلان

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) منگل کے شام دروش کے450خاندان پر مشتمل متاثرین زلزلہ کے نمائندگان نے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ سے ملاقات کی۔ملاقات میں ڈی سی چترال نے مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے اپنا احتجاج اور دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ملاقات میں حاجی مخترم شاہ، عبدالباری اور نظام الدین شامل تھے۔یاد رہے کہ دروش کے 450خاندانوں نے زلزلہ سے تباہ شدہ گھروں کے لئے معاوضہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں4مہینوں سے احتجاج اور دھرنا دیا تھا اور بعد میں افغانستان کی طرف روانہ ہوئے تھے جنہیں میرکھنی کے مقام پرچترال سکاؤٹس نے روکے رکھاتھا۔جہاں پرایک ہفتہ اُن کا دھرنا جاری رہنے کے بعد منگل کی شام ختم ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں