424

چترال ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر شدہ زمین پر اس سال کام شروع کیا جائے

چترال(جہانگرجگر) چترال کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور صوبائی انڈسٹریز ،سیکریٹری انڈسٹریز،اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر شدہ زمین پر اس سال کام شروع کیا جائے جسے وزیر اعلیٰ اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ نے پہلے ہی منظور کیا ہے اس مقصد کیلئے گہریت گنگ کے مقام پر سائیڈ سلیکشن بھی ہوچکا ہے ۔کام میں تعطل پیدا ہونے کی وجہ سے چترال میں ترقی کا یہ بڑا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے ۔ماربل پہاڑوں کے درمیان واقع اس وسیع و عریض جگہ کو ماربل سٹی کیلئے ایکوائیر کر کے صوبائی انجینئرز اور کنسلٹنٹس نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور یہ بھی معلوم ہواہے کہ اس مقام پر ایک منی گرڈ سٹیشن بھی تعمیر کرنے کیلئے ایم این اے چترال نے وفاقی حکومت سے منظوری حاصل کی ہے جہاں سے انڈسٹریز کیلئے بجلی فراہم ہوگی تاہم کام کی تاخیر سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں ماربل سٹی سے علاقے میں تیزی سے ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا غریب ،بے سہارا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں اور انجینئرزکیلئے وز گار کے نئے مواقع میسرآسکیں گے اور حکومت کا مشن شاندارمستقبل کیلئے کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں