Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق ہو گئے ۔جان بحق ہونے والوں میں کالج کی طالبہ بھی شامل ہے

چترال ( محکم الدین محکم ) چترال میں مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق ہو گئے ۔جان بحق ہونے والوں میں کالج کی طالبہ بھی شامل ہے ۔پہلا واقعہ چترال شہر کے مقام مستجپاندہ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک کاروباری نوجوان شمس الرحمن ولد اختر ولی نے رات کو پستول سے فائر کرکے خود کُشی کر لی ۔ ان کی خود کشی کے بارے میں صبح تک گھر والوں کو معلوم ہو سکا اور نہ خود کُشی کی وجہ معلوم ہو سکی ۔دوسرا واقعہ چترال سے 75کلومیٹر دور دراسن کے مقام پر پیش آیا ، جہاں کُشم گاؤں سے تعلق رکھنے والا شخص شہاب الدین جواپنی ایف اے کا امتحان دینے والی بیٹی کو لے کر گھر آرہاتھا ۔ کہ دراسن عارضی پیدل پُل عبور کرتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے سبب بیٹی سمیت دریا میں گر کر لا پتہ ہو گیا۔ تاہم دو گھنٹے کی مسلسل کو ششوں کے بعد باپ بیٹی کی نعشیں نکال لی گئیں۔ مذکورہ گاؤں کے سیر نامی نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے طلبہ ایک طویل پیدل راستہ طے کرکے امتحانی مراکز میں آتے ہیں ۔ اس راستے میں جان لیوا دراسن پُل بھی حائل ہے ۔ جو کہ باپ اور بیٹی کی موت کا باعث بنا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button