458

فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں چار روزہ سپورٹس گالا2016رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ اپنی اختتام کو پہنچا

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج چترال میں چار روزہ سپورٹس گالا2016رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ اپنی اختتام کو پہنچا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ تھے۔ بڑی تعداد میں FCPSکے طلباء اوراساتذہ موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ امن کے آیام میں پسینہ بہانے والے جنگ کے میدانوں میں سرخرو ہوتے ہیں۔کھیل کا میدان ہو یا جنگ کا جوان کو ہمت چاہیے چترال کے نوجوانوں کے حوصلے یہان کے پہاڑوں سے بھی بلند ہیں اور ان میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے نوجوان علامہ محمد اقبال کے شاہیں کی جیتی جاگتی تصویر ہیں۔یہان کے نوجوانوں نے اپنی حوصلے اور ہمت سے کھیلوں اور دیگر شعبوں میں نام پیدا کئے ہیں۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے کام کام اور کام کے فلسفے پر عمل کریں۔اس موقع پر اُنہوں نے FCPSسکول ،کالج کے پرنسپل سر رحیم اللہ کی کاوشوں کو سراہا۔پرنسپل رحیم اللہ نے کہا کہ اس سپورٹس گالا کا مقصد بچوں کو مثبت تفریح کے ساتھ ساتھ کچھ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے حمد، نعت اور ملی نغمے پیش کئے ۔مہمان خصوصی کرنل نظام الدین شاہ نے انٹر ہاؤس فٹبال،ولیبال،کرکٹ،ریس، رسہ کشی ،ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں میں نمایان کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گرین،ریڈ اور بلیو ہاؤسز کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی.

IMG_5596

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں