Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کے زیر صدارت ایک تغزیتی اجلاس

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان کے زیر صدارت ایک تغزیتی اجلاس منعقدہوا جس میں جماعت اسلامی کشم چترال کے امیر شہاب الدین اور ان کی بیٹی کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی جوکہ جمعہ کے روز ایک حادثے میں جان بحق ہوگئے تھے ۔ جماعت کے دیگر صوبائی ذمہ داران نائب امیر ہارون رشید ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخواعبدالواسع، نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نورالحق ، نائب قیم ہدایت اللہ ، میڈیا انچارج محمد اقبال اور دوسروں کی موجودگی میں منعقد اس اجلاس میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے ۔اجلاس میں مرحومین کی درجات کی بلندی اور پسماندگا ن کے لئے صبر جمیل کے لئے بھی دعا مانگی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button