Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال پولیس نے دو نو جوانوں کو چوری ثابت ہونے پر گرفتار کرچوری شدہ سامان برآمدکیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال پولیس نے دو نو جوانوں کو چوری ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا ہے ۔جن کا تعلق چترال کے گاؤں ریحانکوٹ سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 29اپریل کو رات کے وقت TCS آفس واقع بائی پاس روڈ نزد پٹرول پمپ چترال میں چوری کی واردات ہوئی ۔ جس میں کورئیر میں آئے ہوئے دس عدد موبائل ، دو کلائی گھڑیاں اور ایک جوڑا چپلی شامل تھے ۔اس رپورٹ چترال تھانے میں کی گئی ۔ تو ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ نے انسپکٹر عبدالمظفر شاہ اور ہیڈ کنسٹیبل نوید خان کو تفتیشی ٹیم مقرر کیا ۔ جس پر مذکورہ ٹیم نے تفتیش کو کرتے ہوئے ریحانکوٹ چترال سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ نوجوانوں ناصر اللہ ولد زاہد اللہ اور منصور احمد ولد احمد خان مال مسروقہ برآمد کرکے اُن کے خلاف زیر دفعہ 457/ 14HOمقدمہ درج کرکے آنہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پانچ عدد موبائل فون ایک جوڑا چپلی ملزم منصور احمد اور پانچ عدد موبائل فون اور دو عدد کلائی گھڑیاں ملزم ناصر اللہ سے بر آمد کر لی گئیں ۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

q

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button