تازہ ترین
محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نےشاندار کارکردگی کے اعتراف میں امیر اللہ خان یفتالی کو تعریفی ایوارڈ/ اسناد سے نوازا

چترال(نامہ نگار)محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ہیر ٹیج میوزیم لاسپور کے مالک امیر اللہ خان یفتالی کو تعریفی ایوارڈ/ اسناد سے نوازا ۔گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت، قاشقار ٹوریزم اور النور پراویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام ہیر ٹیج میوزیم لاسپور میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں جی ایم محکمہ سیاحت خیبر پختونخواہ محمد علی سید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
چترالی ثقافت کو ہیر ٹیج میوزیم کی شکل میں زندہ رکھنے اور چترال میں سیاحت کو فروغ دینے میں صوبے بھر میں شاندار کارکردگی دیکھانے پر امیر اللہ خان یفتالی کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا




