Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تریچ میربیک پیکرکلب کی اشتراک سے حمیدہ ایجوکیشن بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد

چترال (ڈیلی چترال نیوز) تریچ میربیک پیکرکلب کی اشتراک سے حمیدہ ایجوکیشن بورڈنگ اکیڈمی دنین چترال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔کیمپ میں چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹرشبیراحمد،ٹی بی کنٹرول پروگرام آفیسرلوئرچترال نے سکول ہذاکےیتیم بچوں کا مکمل فزیکل ایگزامنیشن کیا گیا اور فری ادویات فراہم کی گئیں۔سی ای اوتریچ میرپیکرکلب عمیرخلیل نے کہا کہ یتیم ہمارے معاشرے ایک کا اہم لیکن نظرانداز طبقہ ہیں۔ حمیدہ ایجوکیشن بورڈنگ اکیڈمی چترال ان یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائے ہیں ۔جن کا مقصد والدین سے محروم بچوں کی پرورش، تعلیم و تربیت، صحت، قیام و طعام اور ذہنی و جسمانی نشوونما کےلیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔اس سینٹرمیں بچوں کےلیے مفت رہائش، تعلیم، صحت، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جارہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button