Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

تریچ میربیک پیکرکلب چترال کے زیراہتمام بی ایچ یوہسپتال گبورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال ( ڈیلی چترال نیوز)تریچ میربیک پیکرکلب چترال کے زیراہتمام بی ایچ یوہسپتال گبورمیں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر تریچ میربیک پیکرکلب کے سی ای اوعمرخلیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قدرتی آفا ت کی وجہ سے دیہی علاقوں میں صحت کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا پہلے ہی طبی سہولیات بہت مہنگی ہیں چترال کی پسماندگی اوردفتادگی کومددنظررکھتے ہوئےہم نے مضافاتی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقادکرکے لوگوں کی صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔اس میڈیکل کیمپ میں درجنوں مریضوں کا ماہر معالجیں سے اپنا طبی معائنہ کروایا۔ا ور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف عوام والناس کی خدمت ہے اور ہم اپنی کاوش کا مظاہرہ آئے دن کرتے رہتے ہیں جن میں اللہ ہمیں سرخروع کرتا ہے اور سلسلہ جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر ایک غیرسرکاری سکول ک طالبات میں گرم سوئیٹراوردوسرے سامان تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرعلاقے کے معززین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اورفری میڈیکل کیمپ لگانے پر تریچ میربیک پیکرکلب کی کاوشوں کو سراہا ۔

Related Articles

Back to top button