پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 واں یومِ تاسیس پورے پاکستان میں جوش جزبے کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیا ہے انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپر چترال سیدکوثرعلی شاہ

اپرچترال (نامہ نگار) انفارمیشن سیکرٹری پاکستا ن پیپلز پارٹی اپر چترال سیدکوثرعلی شاہ نے اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 55 واں یومِ تاسیس پورے پاکستان میں جوش جزبے کے ساتھ منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کی طرف سے آپنے قائد اور چیرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں پارٹی کی 55 واں یومِ تاسیس کے سلسلے میں ایک اہم اور خوبصورت پروگرام بروز بدھ 30 نومبر 2022 کو صبح 10:30 بجے جونیپر ہوٹل بونی میں رکھی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے تمام کارکنوں، ورکروں، جیالوں اور پارٹی کے تمام کابینہ کے عہدیداروں کو صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال جناب امیراللہ کی جانب سے پیغام دی جاتی ہے کہ پارٹی کی 55 واں یوم تاسیس کو جوش جذبے سے منانے اور پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے وقت مقررہ پر پروگرام میں تشریف لائے اور پارٹی کے ساتھ آپنی محبت اور وابستگی کو مزید مضبوط کریں۔