چترال سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے طیارہ کی حویلیاں میں حادثے کے شہداء کی یاد میں شہیداسامہ پارک میں ایک تقریب میں چترال لیویزاورچترال پولیس کی چاق وچوبنددستوں نے شہداء کوسلامی دی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کے طیارے کی حادثے کی برسی منائی گئی جس میں طیارے کے عملے سمیت 48افراد جان بحق ہوگئے تھے جبکہ جوانسال ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ اورپاپ سنگر سے مبلغ اسلام بننے والا جنید جمشید بھی ان میں شامل تھے۔ اس سلسلے کی سب سے بڑی تقریب اسامہ وڑائچ پارک میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر لویر چترال عرفان الدین نے پارک کے احاطے میں واقع طیارے کے حادثے میں جان بحق افراد کے لئے قائم یادگار شہداء پر پھول کے چادر چڑہائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں چترال پولیس اور چترال لیویز کے چاق وچوبند دستوں نے مار چ پاسٹ کیا اور یادگار شہداء کو سلامی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ڈاکٹر عاطف جالب، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال ڈاکٹر فیاض رومی ،ایس ارایس پی کے خادم اللہ،فدالرحمن سمیت مختلف محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔ درین اثناء سات سال گزرنے کے باوجود اس فضائی حادثے کی یاد میں چترال کا فضا سوگوار رہا اور لوگ حادثے میں بچھڑنے والے اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے جبکہ کئی مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ حادثے میں گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل تھے.اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمدعرفان الدین نے کہاکہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر وہ لوگ دنیا میں اپنا نام قائم رکھتے ہیں جو دوسروں کے کام آئیں اور حسن اخلاق میں بھی اچھے ہوں . جہاز کے حادثے کا شکار بننے والے ڈی سی اسامہ وڑائچ کا مثال دنیا کے سامنے ہے جس کے لئے چترال کے عوام اب بھی حادثے کے چار سال گزر نے کے بعد بھی افسردہ ہیں۔انہوں نے دینی مبلغ جنید جمشید کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ کس طرح اللہ نے ان کے نیک اعمال کی وجہ سے ان کے روز وشب ہی بدل دئیے اور وہ اللہ کے دین کی اشاعت کرتے ہوئے شہادت کے مرتبے پر فائز ہوگئے. انہوں نے تمام شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے نزدیک شہید زندہ ہوتاہے مگر انسانوں کو اس کا شعور نہیں ہوتا اور جہاز کے سانحے میں شہید ہونے والے بھی اللہ کے ہاں بلند مراتب پر فائزہوں گے. 7دسمبر2016ء کوچترال سے آسلام آبادجانے والی فلائٹ پی کے 661کے حادثے کے نتیجے میں طیارہ عملہ سمیت 47افرادلقمہ اجل بن گئے تھے ۔





