Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد کا گوانر کے پی سے ملاقات

چترال…. گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی نے کہا ہے کہ صوبہ میں کاروبار و تجارت کو جتنا وسیع اور سہل بنایا جائے گا اتنی زیادہ تعداد میں لوگوں کو روزگار میسر ہو گا،کاروبار اور کاروباری افراد کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہیں تاکہ ہر کسی کو روزگار مل سکے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں بانی حاجی لعلی شاہ پختونیار، صدر محمد افضل خان اور سرتاج احمد خان کی قیادت میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد سے الگ الگ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کی۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندہ وفد نے گورنر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دلی مسرت ہوئی ہے کہ کاروباری شعبہ میں وسیع تجربہ رکھتے والا آج گورنر کے منصب پر فائز ہے، وفد نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل تمام جماعتوں کیطرف سے گورنر خیبر پختونخوا کیلئے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق و حمایت پر انکے دانشمندانہ فیصلے کو سراہا۔وفد نے گورنر کو باجوڑ میں چیمبر کیلئے دفتر، ٹیکس استثناء میں توسیع سمیت دیگر مطالبات اور بجلی کی بندش سے عوام علاقہ کو حائل تکالیف سے بھی آگاہ کیا۔ خیبرچیمبرکے وفد نے گورنر کو بتایاکہ خیبرکاراستہ ایک مرکزی تجارتی راستہ ہے اوراس حوالے سے تاجربرادری کو امپورٹ ایکسپورٹ میں حائل مسائل سے آگاہ کیا۔علاوہ ازیں صدر عذرا جمشید کی قیادت میں وویمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری پشاور کے وفد نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور کاروباری شعبے میں خواتین کی صلاحیتوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وفد کا کہناتھاکہ وویمن چیمبرپشاورمیں 800 خواتین ارکان ہیں جوکہ مختلف کاروباری سرگرمیوں سے منسلک ہیں،وفد نے گورنر کو سالانہ ایوارڈ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی اور چیمبرکے اراکین خواتین کیلئے اسکل سنٹرکے قیام کی ضرورت سے آگاہ کیا۔ گورنرنے خواتین چیمبر کے وفد کا گورنرہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ صوبے کی محنت کش خواتین کی کاروباری صلاحیتوں اور ہنر کونہ صرف مقامی، قومی اور عالمی سطح پر متعارف کرایاجائیگا، ہمیں خواتین کو نہ صرف خودمختاربناناہے بلکہ ان کیلئے روزگار کے ایسے مواقع تلاش کرنے ہیں کہ وہ اپنی قابلیت، ہنر اور صلاحیتوں سے مکمل فائدہ اٹھاسکیں۔ گورنر حاجی غلام علی نے باجوڑ، خیبر اور چترال چیمبرز کے نمائندہ وفود کا بھی گورنرہاؤس آمد پر شکریہ ادا کیا اورشرکاء کی جانب سے مسائل کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جن مسائل کا ذکرکیاگیا ہے، وہ متعلقہ اداروں کے سامنے لائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر بالخصوص ضم اضلاع کے عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کم سے کم اور سہولیات زیادہ سے زیادہ فراہم کرنیکی پوری کوشش کروں گا۔

Related Articles

Back to top button