316

آل سیکنڈشفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال صوبائی ایسوسی ایشن کے کال پرچترال پریس کلب کے سامنے اپنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آل سیکنڈشفٹ ٹیچرایسوسی ایشن لوئرچترال صوبائی ایسوسی ایشن کے کال پرچترال پریس کلب کے سامنے اپنےمطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پرآل DSS ٹیچر ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر حیدرآحمد،نائب صدر حاجی اکبر،جنرل سیکرٹری اظہار،ڈپٹی جنرل منیب احمد ،سیکرٹری اطلاعات شبیرآحمد،فنانس سیکرٹری نیت علی خان اوردوسروں نے ماہانہ تنخواہوں کی ادئیگی ،ذاتی اکاونٹ میں تنخواہوں کی ٹرانسفر،سروس اسٹرکچر،چھٹیوں کی کٹوٹی نہ کرنے،سالانہ تنخواہوں میں اضافہ، سیکنڈشفٹ اساتذہ کے لئے سرکاری نو ٹفیکشین ،انتخابات اورامتحانات میں دوسرے اساتذہ کی طرح ڈیوٹیوں کی تقسیم اورتنخواہوں کی بروقت آدائیگی نہ ہونے کے باعث آج ہم احتجاج کرنے پرمجبورہوئے ہیں۔ لوئرچترال کے 49 سکولوں میں سیکنڈشفٹ پڑھانے والے 295میل فیمل ٹیچرزگذشتہ کئی مہینوں سے معاوضوں سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں سیکنڈٹائم شفٹ کیلئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تنخواہوں سے محروم ہونے کے باوجودبچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں مگران کے حقوق ادانہیں کیے گئے ہیں اورانہیں تنخواہوں کی ادائیگیاں نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنے جائزمطالبات کے حق میں کلاسوں کی بائیکاٹ کرکے ہمیں احتجاج پر مجبور کیاگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں