229

وادی کیلاش کے سماجی و سیاسی شخصیت سیف اللہ جان کو پہلی مرتبہ چترال سے اقلیت کے مخصوص نشست پر پہلے نمبر پر ٹکٹ دے دیا گیا

چترال( فتح اللہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کیلاش رہمنا سیف اللہ جان کیلاش کو پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک دو مرتبہ پانچویں یا اس سے بھی اپر کے اقلیتی نشت کا ٹکٹ دے دیے گئے جس کی وجہ سے سیف اللہ جان صاحب نے اس بات کو عیاں کرنا گورا نہیں سمجھا مگر اس بار پارٹی کی طرف سے پہلے نمبر کا ٹکٹ مل گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے روح رواں اقبال حیات نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی اقلیتی نشت پر سیف اللہ جان صاحب کو اس بار پہلے نمبر کا ٹکٹ دیا گیا ہے اور اقبال حیات نے مزید کہا کہ اپنی مرکزی و صوبائی قیادت بالخصوص جنرل سیکرٹری پی پی پی چترال قاضی فیصل کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے درینہ مطالبہ کو پارٹی کے اعلی قیادت کے سامنے اجاگر کیا اور پہلی مرتبہ چترال سے اقلیت کے مخصوص نشست پر سیف اللہ جان کو پہلے نمبر پر ٹکٹ دے دیا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے کلاش برادری کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ رہا ہے گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو یہاں سے کامیابی اس وقت ملی جب کے یہاں اقلیت کا ایم۔ پی۔ اے بھی موجود تھی جس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جو اس بات کی دلیل ہے کہ کلاش برداری پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں مجھے امید ہے کہ انئدہ بھی پارٹی یہاں سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔

یاد رہے کہ کیلاش کی تاریخ میں اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے وزیر زادہ کو اقلیتی نشت پر دوسرے نمبر کا ٹکٹ دیا تھا جس کے بعد وزیر زادہ کو اقلیتی امور کے معاون خصوصی کے عہدے سے بھی نوازا گیا وزیر زادہ نے کیلاش برداری کی نمائندگی بہترین طریقے سے کیا ۔
اس سے پہلے کسی بھی سیاسی جماعت نے وادی کیلاش سے مخصوص نشست پر کیلاش لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیا تھا اب سیاسی جماعتوں کی توجہ بھی وادی کیلاش کی جانب گامزن ہیں اور امید ہے آئندہ بھی اسطرح کے فیصلے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں