257

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ڈائمنڈ جوبلی ہال گرم چشمہ میں عوام لٹکوہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد

عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کی ڈائمنڈ جوبلی ہال گرم چشمہ میں عوام لٹکوہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد.جسمیں معتبرات علاقہ, عوامی نمائندے, خواتین ،نوجوان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے کہا کہ گرم چشمہ کا شمار پاکستان کے مشہور سیاحتی مقامات میں ہوتا ہے اور یہاں کے لوگ انتہائی مہذب اور مہمان نواز ہے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں پولیس ٹورسٹ فسیلٹشین سنٹرز کا قیام اور ٹوارزم پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ تاکہ ذیادہ سے ذیادہ سیاح علاقے کا رخ کرسکیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے کہا گرم چشمہ لوئر چترال ایک دورافتادہ علاقہ ہے اس کے باوجود یہاں کے لوگ اعلی تعیلم یافتہ اور قانوں کے پابند ہے جس کی وجہ سے یہاں معاشرتی جراٰئم نہ ہونے کے برابر ہے اور لوگ قوانین کا احترام کرتے ہیں اور ہر معاملے میں پولیس کا ساتھ دیتے ہے

افغانستان بارڈر کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں منشیات کی سمگلنگ اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے دور رکھنے میں عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

اپنے بچوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے میں منشیات فروشوں کی اطلاع پولیس کو دیں۔

عوام کے تعاون سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کرینگے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے خاطر بارڈر ایریا میں تعینات جوان 24 گھنٹے الرٹ ڈیوٹی دے رہے ہیں اور مختلف مقامات میں ناکہ بندیاں کرکے مشکوک افراد کی جامع تلاشی لی جارہی ہیں۔

ڈی۔پی۔او نے کہا کہ افغانستان بارڈر کے نزدیک ہونے کی وجہ سے اس علاقے کی جغرافیائی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے عوام علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں مشکوک یا غیر مقامی افرد پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے لوگوں کی موجودگی کی بروقت اطلاع پولیس دیں۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے عوام سے کہا کہ خودکشی کی روک تھام میں اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ ماحول رکھیں اور بے جا سخت روایے سے گریز کریں۔ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کے ساتھ ساتھ ان کے روزمرہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں کہ کس قسم کے لوگوں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں۔
ڈی۔پی۔او نے کہا کہ پولیس پبلک سرونٹ ہے اور عوام کی خدمت ہمارا فریضہ ہے عوام پولیس سے متعلق اپنے مسائل بلا جھجک ایس۔ایچ۔او, ایس۔ڈی۔پی۔او یا میرے دفتر آکر ہمارے نوٹس میں لاسکتے ہیں۔ عوام کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔

اس کے علاوہ اپنے کم سن بچوں کو ڈرائیونگ یا موٹر سائکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔
کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ/موٹر سائکل چلانے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ کئی خاندان ویران ہوئی ہیں اپنے بچوں کی بہترین تعلیم تربیت پر توجہ دیں تاکہ وہ بڑے ہوکر معاشرے میں نمایاں مقام حاصل کرکے ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کرسکیں۔

پروگرام کے آخر میں معززین علاقہ نے ڈی۔پی۔او لوئر چترال کو گرم چشمہ تشریف آوری پر ان کا شکریہ اد کیا اور کہا کہ علاقے کے عوام اپنی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور مقامی پولیس کے ساتھ ملکر منشیات کی روک تھام اور علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں