250

تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم کی صدارت میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں کا اپر چترال بونی میں اجلاس۔

تحصیل کونسل مستوج کا اجلاس زیرِ صدارت چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس کا مقصد گزاشتہ سال کے بدترین سیلاب کے بعد بحالی کے کام کا جائزہ لینا اور اس میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا تھا ۔اس اجلاس میں تحصیل مستوج کے ویلج چیرمین صاحباں کے علاوه لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہاں / نمائیندے اور این جی اوز کے نمائندے موجود تھے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹیٹر مصباح الدین ابتدا کرتے ہوئے ایجنڈہ پیش کی۔تحصیل چیرمین مستوج سردار حکیم نےکہا کہ گزاشتہ سال کی تباہ کن سیلاب کے بعد اپر چترال اور خصوصاً تحصیل مستوج ہر لحاظ سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔اگرچہ بحالی کے سلسلے اقدامات کوابھی تک تسلی بخش قرار نہیں دیا جاسکتا۔پھر بھی دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے متاثرین کی داد رسی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے ۔اس میں اب پاشی کے نہروں کی بحالی و مرمت،ابنوشی کے نظام کو درست کرنا،حفاظتی پشتوں کی تعمیراولین ترجیح ہونا چاہیے۔کیونکہ موسم سرما گزر چکی ہے دریاہ کی بہاو میں اضافہ ہورہی ہے اور بارش کی صورت میں پھر سے نقصانات کے خطرات موجود ہیں۔ اس لیے متعلقہ محکموں کو اپنے کارکردگی کو تسلی بنانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں موجود محکمے کے سربراہاں اپنے اپنے محکموں کی طرف سے اٹھائے ہوئے اقدامات اور ائیندہ کے لائحہ عمل کے بارے تحصیل چیرمین اور نمائیندوں کو تفصیلی بریفنگ دی اور بحالی میں سست روی کووسائل کی عدم دستیابی قرار دی۔اجلاس میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حصول کے طریقہ کار کو آسان بنانے، ،نادرا رجسٹریشن میں عوام کو درپیش مسائل ،ٹرانسپورٹ کرایوں میں من مانی اضافےپر بھی بحث اورگفتگو ہوئی۔اداروں کے نمائیندوں نے اداروں کی طرف سےجواب دیتے ہوئے تفصیل سے وضاحت کی اور اپنے محکموں کی طرف سے دی جانے والے سہولیات کے ساتھ مشکلات کے حل کے سلسلے جامع تجاویز پیش کی۔ بحث کو سمیٹتے ہوئے تحصیل چیرمین نے کہا اس اجلاس کا مقصد مسائل سے بھرپور آگاہی اور ان کے حل کے بارے باہمی مشاورت اور ہم اہنگی سے منصوبہ بندی کرنا ہے۔جو مسلے بنیادی نوعیت کے ہیں۔اور انہیں حل کیا جانا ممکن ہے۔فوری توجہ سے حل ہوسکتے ہیں اور بعض مسائل وقت گزرنے کے ساتھ حل ہو سکتے ہیں ان کےلیے ہم مشترکہ جدوجہد کرکے وسائل کےحصول کو ممکن بنائینگے۔ انہوں بازار پرائز کنترول اور ٹرانسپورٹ کرایوں من چاہے اضافے پر خصوصی توجہ دیکر من مانی ختم کرنے کےلیے متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایت کی۔ کرایہ نامہ اور نرخ نامہ اویزان کرنے پر زور دیا۔ساتھ شجر کاری کے سلسلے اپر چترال میں خصوصی مہم چلانے کی بھی تجویز دی وی سی سطح کے نمائیندوں کو ہدایت کی کہ گاوں سطح شجر کاری کے سلسلے آگاہی مہم شروع کریں۔اس میٹنگ میں محکمہ تعلیم ،بے نظیر انکم سپورٹ ،سوشل ویلفر،محکمہ بہبود ابادی،نادرہ،محکمہ جنگلات،اے کے ار ایس پی،اکاہ،پیڈو،محکمہ پولیس،ڈسٹرکٹ اسپورٹ آفیس وغیرہ کے نمائندہ گاں جبکہ تحصیل مستوج کے ویلج چیرمینوں کی اکثریت بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں