تازہ ترین
سب انسپکٹر بلبل حسن سٹی پولیس اسٹیشن چترال،سب انسپکٹر منیر الملک تھانہ ایون اور سب انسپکٹر قربان پناہ کو عشریت تھانہ میں ایس ایچ او مقرر

چترال (نامہ نگار) سب انسپکٹر بلبل حسن سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے طور پر چارج سنھبال کرکام شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل وہ دروش سمیت مختلف تھانوں میں بھی ایس ایچ او رہ چکے ہیں۔ بلبل حسن کا تعلق رائین تورکھو سے ہے۔ درین اثناء ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اکرام اللہ خان نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منیر الملک کو تھانہ ایون میں اور پولیس لائن میں تعینات سب انسپکٹر قربان پناہ کو عشریت تھانہ میں ایس ایچ او مقرر کردیا ہے۔



