260

ماں تجھے سلام ………… تحریر شہاب ثنا برغوزی ۔۔

❤️ماں تجھے سلام ❤️ تحریر شہاب ثنا برغوزی ۔۔
جس نے ایک عمر دی ہے بچوں کو ۔۔
اس کے حصے میں ایک دن آیا ????????
آج دنیا ماؤں کا عالمی دن مناتی ہے لوگ لفظوں کے محبتوں کے ہدیے پیش کرتے ہیں ماں کے حضور چاہے وہ حیات ہوں یا اس دار فانی دنیا سے کوچ کوچکی ہوں ۔اور میں سوچتی ہوں کہ ماں کے لیے کیا لکھا جائے کیا ماں کے شایانِ شان میں کچھ لکھا جاسکتا ہے؟ جسطرح مجھے نعت لکھنے کی جسارت نہیں ہورہی اب تک۔اسی طرح ماں کے لیے بھی میں کچھ نہیں لکھ سکتی۔میکسم گورکی کو دیکھیے بیچارے نے کتاب لکھ ڈالی مگر ماں کو کہاں سمو پایا ان اوراق میں۔وہ الفاظ ماں کے لیے نہیں ہوتے جو ہم لکھتے ہیں وہ ہمارے لیے ہوتے ہیں۔اس احساس کو جگانے کے لیے ہوتے ہیں کہ ہم کیا ہیں ماں کے ہمراہ یا ماں کہ بنا؟؟ ماں بس پیار کے مستحق ہے میں تو اس پیار کا اظہار بھی نہیں کرسکتی جو باقی لوگ کرتے ہیں۔میرے تمام الفاظ ماں کو دیکھ کر ہی کافور ہو جاتے ہیں۔میری کیا اوقات کہ ماں کی صفات پر روشنی ڈالوں وہ جو بھوک ،شدت ایام برداشت کرکے پالتی ہے محبت دیتی ہے اس ہستی کے لیے یہ الفاظ کیا ہیں ؟ماں کی عظمت پر کچھ لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ۔ماں کو بھی تخلیق کرنے والے نے صدیوں سوچ کر پھر ایسی قالب میں ڈھالا کہ جہاں اب وہ ماں کہلاتی ہے کائنات کے مصور نے خوبصورت جزبوں کو ماں کا روپ دے کر دنیا میں بیجھا ہے ۔
ماں کا نام ایک دن منا کر ماں کے حقوق کی علمبردار اقوام مغرب کی مائیں اولڈ ہاؤسز میں بے بسی کی زندہ مثال ہوتی ہے ۔۔فریاد رسی کے لیے اپنے جگر گوشوں کی منتظر سسکتی بلکتی یہ مائیں آخر ان اولڈ ہاؤسز میں دم توڑ دیتی ہیں اور یوں مغرب ان کی میتوں پر مادر ڈے کی رسم شروع کرتا ہے ۔۔۔اچھا ہے نا!!!
ماں سے محبت کا عالمی دن ان کے لئے ہیں جو ماں کو سال میں ایک بار پھول دیتے ہیں یا ان سے ملنے شیلٹر ہوم چلے جاتے ہیں ۔بطور مسلمان ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمیں سال میں ایک دن نہیں بلکہ ہر دن مدر ڈے اور ہر لمحہ مادر مومنٹ منانے کا حکم اور اس پر اجر و ثواب کی نوید سنائی گئی ہے ۔ میں ایسی عقیدت کا اظہار ماں کی شان میں برسوں کرکے آئی تھی اب اپنی گستاخی پر بڑا رنج ہوتا ہے کہ کیا ہر دن ماں کا نہیں ہوتا؟کیا ماں کے بنا کوئی دن ہوتا ہے ؟؟یا اللّٰہ پاک میری ماں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرنا سب کی ماؤں کو سلامت رکھنا آمین ۔۔
❤️❤️❤️❤️❤️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں