235

چترال کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے میں پولوگراونڈ چترال کو شرکاء سے بھر دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ اور امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے کہا ہے کہ 29۔مئی کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی چترال آمد کے موقع پر چترال کی سیاسی تاریخ میں سب سے پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے میں پولوگراونڈ چترال کو شرکاء سے بھر دیا جائے گا ۔ جمعہ کے روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان اور تحصیل امیر عتیق الرحمن کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولو گراونڈ کی وسعت کے پیش نظر اب تک کسی سیاسی جماعت نے اسے بھرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے اور یہ اعزاز پہلی qمرتبہ جماعت اسلامی کے حصے میں آرہی ہے۔ انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چترال کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے سراج الحق کا استقبال کرنے کے لئے پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوکر پولوگراونڈ پہنچ جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے عوام نے پہلے بھی قومی لیول کی سیاسی قیادت کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر خدمت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور اب تک چترال ٹاؤن میں سوفیصد گھرانوں تک دعوت پہنچا دئیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 29۔مئی کے جلسے کے بعد چترال کی سیاست میں ایک نئی جہت کا آغا زہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں