Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے 29مئی کے دورہ چترال اور جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے 29مئی کے دورہ چترال اور جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور جماعت اسلامی کے کارکن دن رات تیاریوں میں سرگرم عمل دیکھے جارہے ہیں جبکہ چترال ٹاؤن کے گوشے گوشے کو پارٹی کے پرچموں اور جلسہ عام کے لئے تیارکردہ بینروں اور پوسٹروں سے سجائے گئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا جمشید احمد نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ امیر جماعت کے دورے کو تاریخی بنانے کے لئے پارٹی کے ڈیڑھ ہزار سے ذیادہ ہمہ وقت کارکن گزشتہ دو ہفتوں سے کام میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے تمام تحصیلوں موڑکھو، تورکھو، دروش، ارندو اور مستوج سے قافلے پولو گراونڈ چترال کی طرف رواں ہوں گے اور جلسے کو ایک تاریخی حیثیت دیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ 28۔ مئی کو پارٹی کے کارکن اپنے ہردلعزیزقائد کا لواری ٹاپ کے مقام پر فقید المثال استقبال کریں گے۔دریں اثناء ضلع ناظم مغفرت شاہ نے بھی سراج الحق کے دورہ چترال کے بارے میں مختلف علاقوں کا دورہ کرکے انتظامات کو آخری شکل دے دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button