134

مختلف سیاسی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے چوک میں آٹا کی قلت کے خلاف جلسہ منعقد کیا اور محکمہ خوراک کو خبردار

چترال ( نمائندہ ) مختلف سیاسی جماعتوں نے نماز جمعہ کے بعد پی آئی اے چوک میں آٹا کی قلت کے خلاف جلسہ منعقد کیا اور محکمہ خوراک کو خبردار کیا کہ اگر چترال کے کوٹے سے فلور ملز کو گندم کی فراہمی کا قبیح سلسلہ بند نہ کیا گیا تو چترال کے عوام پرتشدد احتجاج پر مجبور ہوں گے اور ان کے غیض وغضب سے کوئی افسر اور حکمران نہیں بچ سکے گا ۔ مقررین میں سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد ، سیکرٹری وجیہہ الدین ،جے یو آئی کے قاضی نسیم، پی ٹی آئی کے ارشاد مکرر، پی پی پی کے قاری نظام ، اے این پی کے عید الحسین اور مسلم لیگ کے صفت زرین شامل تھے ۔ انہوں نے گندم کی قیمت میں سوفیصد اضافہ کرنے پر پی ڈی ایم اور پی پی کی مشترکہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چترال کے لئے خصوصی سبسڈی کا مطالبہ کیا ۔ ضلعے دفعہ 144 کے باوجود یہ جلسہ بعد میں پر امن طور پر منتشر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں