Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

برٹش ہائی کمشنر تھامس ڈریو اورمحمد عاطف خان کا ہمقدم پراجیکٹ کے تحت مردان کے سکولوں میں تعمیر ی منصوبوں کا افتتاح ۔

چترال (نامہ نگار)پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر مسٹر تھامس ڈریو نے صوبائی وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم محمد عاطف خان کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول مایار مردان اور گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول شاہ ڈھنڈ میں برطانوی ترقیاتی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے ھمقدم پراجیکٹ کے تحت تعمیر شدہ نئے تدریسی بلاک کا افتتاح اور نئے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا ۔اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کی ڈپٹی کنٹری ہیڈ مس جوڈتھ، رکن صوبائی اسمبلی عبید خان مایار،ڈی آئی جی مردان ریجن محمد طاہر خان ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم قیصر عالم ، ،ھمقدم پراجیکٹ کے ذمہ داران ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ان محمد سراج اور ثمینہ غنی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ھمقدم پراجیکٹ کے تحت صوبے کے ہائیر سیکنڈری ، ہائی ،مڈل اور پرائمری سکولوں میں سات ہزار اضافی کلاس رومز کی تعمیرکے علاوہ امتحانی ہال ، ٹوائیلٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کی کو ششوں میں بھر پور معاونت کر رہی ہے جس کامقصد خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بناکر انہیں طلبہ وطالبات کے لیے پر کشش بنانا ہے تاکہ وہ ایک اچھے اور صاف ستھرے ماحول میں اپنی پڑھائی مکمل کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا 15 سال تک کے بچوں کی تعداد 47 فیصد ہے جو کہ ایک بہت بڑا سرمایہ ہے جن کو تعلیم کی بہتر سہولتیں دے کر مزید کارآمد بنایا جاسکتا ہے ۔اُنہوں ے کہا کہ جی ایچ ایس مایار میں نوتعمیر شدہ خوبصورت بلاک میں بچوں کو انتہائی لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھ انہیں بے حد خوشی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے خیبر پختونخوا حکومت سے تعاون جاری رکھے گی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کو اولیت دے رہی ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے انہوں نے سکولوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے برطانوی حکومت اور ڈی ایف آئی ڈی کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تعلیم کے لیے ریکارڈ بجٹ مختص کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ھمقدم پراجیکٹ کے تحت سکولوں میں طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے یقینی طور پر طلبہ وطالبات مستفید ہوں گے اور توقع ظاہر کی کہ ھمقدم پراجیکٹ اپنی کارکر دگی کو مزید بہتر بنائے گی ۔اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر نے دونوں سکولوں میں مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور طلبہ وطالبات سے اُردو اور انگریزی میں دلچسپ سوال وجواب کیے طلبہ وطالبات نے اپنے سکولوں میں نئے کلاس رومز کی تعمیر اور مختلف سہولیات کی فراہمی پر صوبائی وزیر تعلیم اور برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button