224

عالمی یوم ثقافتی تنوع ( World Culture Diversity day ) کے موقع پر کالاش ویلی بمبوریت میں اے وی ڈی پی کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام

چترال (نامہ گار ) عالمی یوم ثقافتی تنوع ( World Culture Diversity day ) کے موقع پر کالاش ویلی بمبوریت میں اے وی ڈی پی کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ تقریب یورپین یونین کے مالی معاونت اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا ۔تقریب میں اے وی ڈی پی کے مردو خواتین تنظیمات کے ممبران اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران نے شرکت کی ۔ انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ آفیسر اے کے آر ایس پی سید عارف جان نے عالمی ورلڈ کلچر ڈائیورسٹی ڈے کے مقاصدپر روشنی ڈالی ، اور کہا کہ یہ دن ہمیں مختلف ثقافتوں کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ باہمی ہم آہنگی اور تمام ثقافتوں کے تحفظ اور احترام کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش وادیاں مختلف ثقافتوں سےمزین ہیں ۔ اور صدیوں سے ایک دوسرے کے تہذیب و ثقافت کا احترام کرتے آئے ہیں ۔ جو کہ اس علاقے کی امن پسندی اور باہمی اخوت کی علامت ہے ۔ جسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیکرٹری ویلج کونسل بمبوریت حیات ارحمن نے کہا ۔ کہ اسلام ہر ایک کے جان و مال اور کلچر کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے ۔ کالاش وادیوں میں کلچر ڈائیورسٹی بدرجہ اتم موجود ہے ۔ جہاں ایک ہی فیملی میں دو الگ الگ مذہب اور عقیدے اور ثقافت کے لوگ انتہائی محبت سے زندگی گزار رہے ہیں ۔ انہوں نے کالاش کلچر کو متاثر ہونے سے بچانے اور لوگوں کی نجی زندگی کو کسی بھی خلل سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت اور ٹورزم اتھارٹی سے سیاحوں کو کالاش ویلی میں داخل ہونے سے پہلے ایجوکیٹ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ کالاش خاتون کونسلر ملت گل نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ کالاش وادیاں سیاحتی مقامات ہیں ۔ اور ہم تما م سیاحوں کو وادی میں ویلکم کرتے ہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ بعض سیاح کا لاش وادیوں میں آکر ایسا ڈیمانڈ کرتے ہیں ۔جس کی کسی ثقافت میں اجازت نہیں ہے ۔ اس قسم کی باتوں سے بھی ثقافت اور سیاحت کے راستے میں مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ سابق چیرمین اے وی ڈی پی محکم الدین نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ کلچر ڈائیورسٹی کو پائیدار بنانے کیلئے یہ ضروری ہے۔ کہ ثقافتوں کویکسان اہمیت دی جائے ۔ اگر ایک کلچر کی بہت پذیرائی اور دوسرے کے ساتھ امتیاز برتا جائے ۔ تو اس سے مایوسیں جنم لیتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے بگاڑ پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کالاش ویلیز میں کنٹرولڈ سیاحت کوفروغ دینے کیلئے مقامی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سیاحوں کیلئے ایس او پیز بنانے اور ان پر عملدر آمد کرنے کا مطالبہ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں