801

چترال شہر کے قریب پشاور روڈ میں واقع سید آباد کے پر فضا مقام چترال سمارٹ ہومزکے نام سے اپنی نوعیت کی پہلی ٹاؤن شپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) چترال شہر کے قریب پشاور روڈ میں واقع سید آباد کے پر فضا مقام چترال سمارٹ ہومزکے نام سے اپنی نوعیت کی پہلی ٹاؤن شپ اسکیم کا باضابطہ افتتاح ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد شریک ہوئے۔ معروف عالم دین مولانا خلیق الزماں نے مہمان خصوصی اور اے این پی کے بزرگ رہنما سید مظفر جان نے صدر محفل کی حیثیت سے فیتہ کاٹنے کے بعد دعا سے اسکیم کا افتتاح کیا۔ یہ اسکیم چترال کے معروف سیاسی، کاروباری اور سیاسی شخصیت حاجی سلطان اورگرین ماکیٹنک اینڈ ڈویلپرز کا مشترکہ مبصوبہ ہے۔جو کالاش ویلی کے گیٹ وے پر واقع علاقے میں لوگوں کو گھر بنانے کے شوقین کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ حاجی سلطان نے منصوبہ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہر ارکیٹکچرز نے تین پانچ اور سات مرلوں اور ایک کنال کے پلاٹ آسان اقساط پر لوگوں کو مہیا دینے اور رہائشی بنگلوں کا بہترین ڈیزائن تیار کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرین مارکیٹنک میں کام کرنے والوں کا تعلق سب کا چترال سے ہے۔گرین ماکیٹنک اینڈ ڈویلپرز کے منصوبے اسلام آباد پشاور میں جارہی ہیں۔ جبکہ چترال میں چترال سمارٹ ہومز اور دروش میں جاپان ٹاور ہمارے منصوبوں پر کام جاری ہےجہان جدید طرز کے رہائشی اور کمرشل پلاٹ موجود ہیں۔مہمان خصوصی خطیب خلیق الزمان نے اس ہاؤسنگ منصوبے پر اپنی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے چترال کے عوام کے لئے ایک تخفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن اور پلان کی گئی ہے۔ سید مظفر جان،(ر) پروفیسرسیدتوفیق حسین جان،سیدخالدحسین جان،ڈاکٹرنذیراحمداوردوسروں نے بھی اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی کامیابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پرسی ای اوگرین مارکیٹنگ اینڈڈوپلپرز اقبال الدین نے کہاکہ ادارہ ہذا پشاور،نوشہرہ، اسلام آباد اورچترال میں نئی رہائشی سکیموں میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تمام درکار سہولیات فراہم کرنے کیلے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ان نئی سکیموں میں عوام کو رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ تعلیمی ادارے ، ہسپتال، مسجد، پبلک پارک اور مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا.ان تمام جدیدسہولیات اورمناسب ریٹ کی بدولت عوام گرین مارکیٹنگ کے ہاؤسنگ سکیموں میں پلاٹس حاصل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے ساتھ کمیونٹی بلڈنگز کی تعمیر، ڈیزائن ،پلاننگ اوردوسرے سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں۔پروگرام کے آخرمیں گرین مارکیٹنگ کے تمام اسٹاف کوتعریفی شیلڈز سے نوازا گیا۔



 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں