99

چترال پولیس کی شاندار کارکردگی ۔ غیر ملکی سیاح کو بر وقت ریسکیو کرکے اس کی جان بچائی ۔ ڈی پی او چترال اور چترالی عوام کی طرف سے پولیس کے کردار کی تعریف

چترال : چترال پولیس نے سوئٹرزلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح کو پہاڑی چوٹی پر ریسکیو کرکے ان کی جان بچائی ہے ۔ جو گاوں اورغوچ اور کیلاش ویلی رمبور کے درمیان ٹریکنگ روٹ پر سفر کر رہارہا تھا ۔ دوران ٹریکنگ سیاح شدید بارش کی وجہ سے منزل کی طرف اپنا سفر جاری نہ رکھ سکا ۔ اور پہاڑ پر موجود مویشی خانے میں پناہ لی تھی۔شدید موسمی صورت حال میں غیر ملکی سیاح کی پولیس سے رابطہ منقطع ہونے پر لوئر چترال پولیس نے بروقت کارروائی کی.اور ریسکیو کرکے ان کی جان بچائی۔
تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاح Amadeo ( ہچ ہائکر )اوغوچ اور کیلاش ویلی رمبور کے درمیان 6550 فٹ بلند قدیم پہاڑی ٹریک پر سفر کر رہا تھا ۔ اونچائی پر جانے کے بعد شدید بارش کی وجہ سے سفر جاری نہ رکھ سکا۔ اور پولیس سے اسکا رابطہ منقطع ہو ا ۔ جس پر لوئر چترال پولیس کے جوانوں ( تھانہ رمبور ,فارنر رجسٹریشن آفس, ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ سٹاف ) نے شدید بارش میں انتہائی خطرناک اور دشوار گزار راستوں سے ہوکر رات 2 بجے کے قریب جنگل کے وسط میں غیر ملکی سیاح کو ڈھونڈ نکالا جس نے ایک مویشی خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔ جس کو لوئر چترال پولیس کے جوانوں نے باحفاظت ریسکیو کرکے سٹی چترال پہنچایا اور کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچالیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے شدید بارش کے دوران پہاڑ کے چوٹی پر غیر ملکی سیاح کو ریسکیو کرنے پر جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباشی دی ہے اور تعریفی اسناد و نقد انعامات دینے کا اعلان کیاہے ۔ واضح رہے ۔ کہ اورغوچ سے کیلاش ویلی رمبور ، بمبوریت اور بریر وادی کا قدیم پہاڑی ٹریک موجود ہے ۔ جسے مقامی لوگ اور فارنر ٹورسٹ استعمال کرتے رہے ہیں ۔اور چترال سے متعلق قدیم کتابوں میں غیر ملکی سیاحوں نے اپنے سفر کے حالات اور تجربات زیب قرطاس کئےہیں ۔ لیکن بہت عرصے سے یہ ٹریک متروک تھا ۔ اب مذکورہ سوئٹزر لینڈ کے نوجوان سیاح نے اس ٹریک پر سفر کرکے قدیم ٹریک کو دوبارہ زندہ کیا ہے ۔ تاہم ٹریکنگ کے دوران وہ راستے میں نظاروں کو محفوظ کرنے اور بارش کے باعث سفر جاری نہ رکھ سکا ۔ جس پر پولیس نے اسے ریسکیو کرکےبحفاظت منزل تک پہنچایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں