Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے/اے اے سی عدنان حیدرملوکی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ضلعی انتظامیہ،محکمہ ایجوکیشن ،سول ڈیفنس،تجاریونین چترال اوردوسرے ایسوسی ایشن کاپاک فوج اورپولیس کے حق میں اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال کے دفترسے پرانے پی آئی اے چوک تک ریلی نکالی ۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر پاکستان زندہ آباد ، پاک آرمی زندہ آباد کے نعرے بلند کر رہے تھے۔یہ ریلی افواج پاکستان اور پختونخوا پولیس کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے نکالی گئی۔ ریلی کے بعدٹاون حال چترال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال عدنان حیدرملوکی،ڈپٹی ایجوکیشن افیسرلوئرچترال شاہدحسین ،وائس پرنسپل سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال شاہدجلال ،ایڈمن افیسرتحصیل ایڈمنسٹریشن لوئرچترال رحمت ولی اوردوسروں نے سانحہ 9 مئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہاکہ ہم ملکی سالمیت کے محافظوں کے دامن پر داغ نہیں دیکھنا چاہتے ، کیونکہ مسلح افواج اور پولیس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ہم کسی بھی صورت میں اپنے محافظوں کے قربانیوں پر پانی نہیں پھیرنے دینگے ، کیونکہ انکی بقا کی خاطر ملک پاکستان قائم ہے۔ ملک کے دوسرے شہروں کی طرح چترال میں بھی شہدائے پاکستان کی بے لوث قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تکریم شہدائے پاکستان منایاگیا ۔اس دن کومنانے کامقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرناہے ۔تقریب میں سکول کے بچوں نے قومی ترانہ ،تقریراورملی نغمہ پیش کی ۔ آخرمیں ملک کی سلامتی ، امن اور ملک قوم کے محافظوں کے لئیے دعائیں کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button