پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل ایوب جمالی کے مختصر دورہ چترال کے موقع پر مرکزی انجمن ترقی کھوار نے کل شام مہراکہ گیسٹ ہاؤس چترال میں اُن کے اعزاز میں عشائیہ اور غیر رسمی نشست کا اہتمام کیا۔ نشست میں انجمن ترقی کھوار کے سینئیر اراکین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی (تمغہ امتیاز)، محمد عرفان عرفان سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن ترقی کھوار، شہزادہ تنویر الملک مرکزی صدر انجمن ترقی کھوار، اقبال الدین سحر، افضل اللہ افضل سابق صدر انجمن ترقی کھوار حلقہ چترال، شاہجہان اور ظہور الحق دانش مرکزی جنرل سکریٹری انجمن ترقی کھوار شامل تھے۔ مختصر نشست میں کھوار زبان و ادب کے فروغ کی خاطر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس ایوب جمالی نے کھوار زبان و ادب اور ثقافت کے فروغ کی خاطر اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔
