اپرچترال(نامہ نگار)موڑکہو کے وسیع و عریض ایریا کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شاگروم تریچ کے 5.2کلومیٹر لمبی ٹنل کا جائزہ لینے ترکی اور بنگلہ دیش سے ائے ہوئے SUIS اور PRF اسپیشلسٹ و کنسلٹنٹ نے محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ گذشتہ روز اپر چترال کا دورہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان کے ہمراہ باہر سے آئے مہمانوں نے ذانی پاس کا بھی دورہ کیا اور نہر انتھک سمیت شاگروم تریچ سے انے والے ٹنل کا تفصیلی جائزہ لیا
